میری کرسمس کہنا کیسا ہے

سوال: میری کرسمس کہنا کیسا ہے ؟آفس میں غیر مسلم مینجر وغیرہ ہوتے ہیں ان کی دلجوئی کے لیے کہہ سکتے؟

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب  بعون الملک الوھاب اللہم ھدایۃ الحق والصواب۔

میری کرسمس  کہنے کی ہرگز اجازت نہیں ،کیونکہ کرسمس  عیسائیوں کا بنایا ہوا اپنا مذہبی تہوار وشعار  ہے جسکی خود عیسائیوں کے یہاں کوئی تاریخی حیثیت بھی  نہیں  ،اور مسلمانوں کو کفار کے مذہبی تہوار وں کی   مبارک  باددینا سخت حرام ہے ، اور اگر انکے مذہبی تہوار کی تعظیم   کی  نیت ہوتو کفر ہے ،

تنویر الابصار میں ہے: الاعطاء باسم النیروز والمہر جان لایجوز وان قصد تعظیمہ یکفرترجمہ : نیزور اور مہرجان(کفار کے تہواروں   ) کے نام پر کچھ دینا جائز نہیں، اگر ان کی تعظیم کا ارادہ کرے تو کافر ہوجائے گا۔

(درمختار شرح تنویر الابصار  مسائل شتی   مطبع مجتبائی دہلی    ۲ /۳۵۰)

مجمع الانہر میں ہے :الهدايا باسم هذين اليومين حرام بل كفر إن قصد تعظيم ترجمہ ان دونوں دنوں کے نام سے کچھ دینا حرام بلکہ کفر ہے اگر تعظیم کی نیت ہو۔

 (مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحرج۲ص    ۷۴۵ دار إحياء التراث العربي)

شارح بخاری مفتی شریف الحق امجدی علیہ الرحمہ  فرماتے ہیں : :  ان مشرکانہ مذہبی تہواروں   پر  مبارک باد دینا اشد حرام بلکہ منجر الی الکفر ہے  اور جو مسلمان  (تعظیم کی نیت  سے )ایسا کرتے ہیں ان پر توبہ وتجدید ایمان و  نکاح  لازم ہے  ۔۔ اور ظاہر ہے مبارک باد دینا ہدیہ دینے سے کم نہیں  ۔

(فتاوی شارح بخاری ج 2ص566 ملخصا مطبوعہ :دارالبرکات گھوسی)

فتاوی یورپ میں مفتی عبد الواجد قادری  علیہ الرحمہ فرماتے ہیں : عیسائیوں کے یہاں کرسمس ڈے کی کوئی تاریخی حیثیت نہیں ہے ،یہ چودہویں صدی عیسوی کا ایک حادث تیوہار (تہوار) ہے ،لیکن دنیا بھر کے عیسائیوں نے اس اختراعی تیوہار (تہوار) کو اتنی مضبوطی سے تھاما کہ یہ صدیوں سے عیسائیت کی پہچان و شعار بن گیا ہر چرچ اور عیسائی تنظیم گاہیں اس تاریخ میں مزین کی جاتی ہیں اور دنیا کو یہ باور کرایا جاتا ہے کہ گویا یہ مسیحیوں کا عظیم الشان تیوہار ھے، جس میں اربوں ڈالر کی شراب نہ صرف Drinke پی جاتی ہے،۔۔۔۔بہرحال کرسمس ڈے ان کا مذہبی تہوار ہو یا نہ ہو مگر آج قومی تہوار کی حیثیت اختیار کر گیا ہے جس سے مسلمانوں کا دور رہنا لازم و ضروری ہے۔۔۔مباربادیوں کا تبادلہ بھی حرام وناجائز  ہے جس سے مسلمانوں کو بچنا  ضروری ہے اور اگر کرسمس کی تعظیم مقصود ہوتو کفر ہے ۔

(فتاوی یورپ ص540تا543 ملتقطا،مطبوعہ :شبیر برادرز )

کبتہ احسان احمد عطاری

2021/10/14

نظر ثانی قبلہ مفتی ابو احمد  محمد انس قادری صاحب

اپنا تبصرہ بھیجیں