حضرت آدم علیہ السلام کے بعد نبی

حضرت آدم علیہ السلام کے بعد نبی

سوال:حضرت آدم علیہ السلام کے بعد کونسے نبی آئے؟

User ID: Bannu wollen Mills online shop

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

حضرت آدم علیہ السلام کے بعد آپ کے بیٹے حضرت شیث علیہ السلام کونبوت عطاہوئی۔صحیح ابن حبان میں ہے: ثم قال: يا أبا ذر أربعة سريانيون: آدم، وشيث، وأخنوخ، وهو إدريس، وهو أول من خط بالقلم، ونوح،۔۔۔ أنزل على ‌شيث خمسون صحيفة،ترجمہ:رسول اللہ ﷺ ے فرمایا:چارسریانی ہیں آدم،شیث اخنوخ اوروہ ادریس ہیں جنہوں نے سب سے پہلے قلم سے لکھااورنوح ۔اورفرمایا حضرت شیث علیہ السلام پر اللہ تعالی نے پچاس صحائف نازل فرمائے۔(صحیح ابن حبان،ج1،ص534،دارابن حزم بیروت)البدایہ النھایہ میں ہے: فلما مات آدم عليه السلام قام بأعباء الأمر بعده ولده شيث عليه السلام، وكان نبيا بنص الحديث الذي رواه ابن حبان۔ ترجمہ:حضرتِ آدم علیہ السلام کے بعد امورکی ذمہ داری کے لئے انکے بیٹے حضرت شیث علیہ السلام کھڑے ہوئے آپ نبی تھے جیساکہ حدیث میں ہے۔(البدایہ والنھایہ،ج1،ص232،دارہجرلطباعہ)مزیدہے: وكان أول بني آدم أعطي النبوة بعد آدم وشيث عليهما السلام ترجمہ:حضرتِ ادریس علیہ السلام حضرتِ آدم اورشیث علیہ السلام کے بعد پہلے نبی تھے۔(ص234)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

تیموراحمدصدیقی

17جمادی الاخری 1445ھ/31دسمبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں