منت والے گوشت سے خود کھانا
سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ منت کے گوشت میں سے خود کھا سکتے ہیں یا نہیں؟
User ID:محمد فرقان اعوان
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
منت کا گوشت فقراء و مساکین پر صدقہ کرنا لازم ہے اس میں سے خود نہیں کھا سکتے اور نہ ہی اپنے والدین اور بچوں کو کھلا سکتے ہیں اور نہ ہی اغنیاء کو کھلا سکتے ہیں۔فتاوی شامی میں ہے : وإن وجبت به فلا يأكل منها شيئا ولا يطعم غنيا سواء كان الناذر غنيا أو فقيرا ترجمہ: اور اگر صدقہ اس پر واجب ہو تو وہ(صدقہ دینے والا) اس میں سے کچھ نہیں کھائے گا اور نہ ہی غنی کو کہلائے گا چاہے منے دینے والا غنی ہو یا فقیر ہو
(رد المحتار علی الدر المختار ،جلد6،صفحہ327،بیروت)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ
12ربیع الاول 5144 ھ29ستمبر 2023 ء