نابالغ بچے سے چیز لے کر کھانے کا حکم

نابالغ بچے سے چیز لے کر کھانے کا حکم

سوال:کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس مسئلے میں کہ کیا نابالغ بچے (چھوٹے بھائی وغیرہ) سے چیز لے کر کھا سکتے ہیں؟

User ID:کامل خان

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

پوچھی گئی صورت میں حکم شرع یہ ہے کہ نابالغ بچے سے چیز لے کر کھانا جائز نہیں ہے حتی کہ والدین کے لیے بھی بلا حاجت شرعی چیز لے کر کھانا جائز نہیں ۔الاشباہ والنظائر میں ہے:”اذا أھدی للصبی شئ وعلم انہ لہ فلیس للوالدین الاکل منہ لغیر حاجۃ“ ترجمہ:اگر بچے کو کوئی چیز ہدیہ کی گئی‏اور معلوم ہے کہ وہ اسی کے لیے ہے ،تو والدین اس میں سے بلا حاجت نہیں کھا سکتے۔

(الاشباہ والنظائر،احکام الصبیان،صفحہ 26، مطبوعہ دارالکتب العلمیہ،بیروت)‏

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

15ربیع الثانی 5144 ھ31 اکتوبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں