مچھلی کے علاوہ سمندر کے باقی جانوروں کا کیا حکم ہے؟
فقہ حنفی میں مچھلی کے علاوہ باقی تمام پانی کے جانور حرام ہیں۔ حدیث پاک میں ہے:”احلت لکم میتتان و دمان، فاما المیتتان فالحوت والجراد واما الدمان فالکبد والطحال“ ترجمہ: تمہارے لیے دو مرے ہوئے جانور اور دو خون حلال کیے گئے ہیں، دو مردے مچھلی اور ٹڈی ہیں اور دو خون کلیجی اور تلی ہیں۔
(ابن ماجہ، حدیث3314)
اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:”مچھلی کے ماسوا تمام آبی جانور ہمارے نزدیک حرام ہیں۔“
(فتاوی رضویہ،جلد20،صفحہ339)