امام مہدی پیدا ہو چکے یا پیدا ہوں گے

امام مہدی پیدا ہو چکے یا پیدا ہوں گے

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ امام مہدی رضی اللہ عنہ کربلا میں موجود تھے اب قیامت کے قریب ظاہر ہوں گے تو سوال یہ ہے کہ امام مہدی رضی اللہ عنہ پیدا ہوں گے یا پیدا ہو چکے ہیں؟

User ID:الموت

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اس بارے میں حکم شرع یہ ہے کہ امام مہدی رضی اللہ عنہ پیدا ہوں گے اور حسنی ،حسینی سید ہوں گے۔ رسولُ اللہ ﷺنے فرمایا: دنیا ختم نہ ہوگی حتی کہ عَرَب کا بادشاہ ایک شخص بنے گا۔ جو مجھ سے یا میرے گھر والوں سے ہے اس کا نام میرے نام کے موافق اور اس کے باپ کا نام میرے والد کے نام کے موافق ہوگا وہ زمین کو عدل و انصاف سے بھردے گا جیسے وہ ظلم و زیادتیوں سے بھری تھی۔

(ابوداؤد،ج4،ص144،حدیث:4282، 4283ملخصاً)

اس کے تحت مرآۃ المناجیح میں ہے: حضرت سیّدُنا امام مہدی رضی اللہ عنہ کا نام محمد اور آپ کے والد کا نام عبدُاللہ ہوگا جیساکہ حدیثِ پاک میں اشارہ ہے۔ اس حدیثِ پاک سے یہ بات بھی واضح طور پر معلوم ہوئی کہ حضرت امام مہدی ابھی پیدا نہیں ہوئے بلکہ پیدا ہوں گے نیز ان کے والد کا نام عبدُاللہ ہوگا نہ کہ امام حسن عسکری۔

(مراٰۃ المناجیح،ج7،ص266ملخصاً)

اسی میں ہے: امام مہدی والد کی طرف سے حَسَنی سیّد ہوں گے، والدہ کی طرف سے حُسَینی، آپ کے اُصول (یعنی ماں، دادی، نانی وغیرہ اُوپر تک) میں کوئی والدہ حضرت عباس کی اولاد سے ہوں گی لہٰذا آپ حسنی بھی ہوں گے حسینی بھی اور عباسی بھی۔ اس میں اُن لوگوں کا رَد ہے جو کہتے ہیں کہ محمد ابنِ حسن عسکری’’ امام مہدی‘‘ ہیں وہ غار میں چھپے ہوئے ہیں کیونکہ وہ حسینی سیّد ہیں حسنی نہیں۔

(مراٰۃ المناجیح،ج 7،ص274ملخصاً)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

مولانا انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

2جمادی الاخریٰ 1444ھ/ 16دسمبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں