مکروہ اوقات میں سجدہ تلاوت

سوال:تین مکروہ اوقات میں آیت سجدہ پڑھی تو اس دوران سجدہ تلاوت کر سکتے ہیں یا نہیں؟

یوزر آئی ڈی:شبیر شاہ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

تین مکروہ اوقات(طلوع آفتاب کے بیس منٹ بعد تک،زوال کے وقت،غروب آفتاب سے بیس منٹ پہلے تک) میں اگر آیت سجدہ پڑھی تو سجدہ کرناجائز ہے البتہ بہتر یہی ہے کہ مکروہ وقت ختم ہونے کے بعد سجدہ تلاوت کیا جائے۔ صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں: ان اوقات میں آیت سجدہ پڑھی تو بہتر یہ ہے کہ سجدہ میں تاخیر کرے ،یہاں تک کہ وقتِ کراہت جاتا رہے اور اگر وقت مکروہ ہی میں کر لیا تو بھی جائز ہے اور اگر وقتِ غیر مکروہ میں پڑھی تھی تو وقتِ مکروہ میں سجدہ کرنا مکروہ تحریمی ہے۔

(بہارِ شریعت، جلد1،حصہ3، صفحہ454، مکتبۃ المدینہ)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

26شوال المکرم1444ھ/17مئی2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں