سوال: لنگی سے گٹھنے نظر آتے ہیں کیا یہ گناہ ہے؟
یوزر آئی ڈی:عبد الرحمن
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
گٹھنا سترمیں داخل ہے اسے لوگوں کے سامنے ظاہر کرنا، ناجائز و حرام ہے کسی کے گٹھنے کی طرف بلا ضرورت کسی مرد و عورت کے لیے نظر کرنا جائز نہیں۔ ہدایہ میں ہے : ’’و ینظر الرجل من الرجل الیٰ جمیع بدنہ الا ما بین سرتہ الیٰ رکبتیہ ‘‘ترجمہ : ایک مرد دوسرے مرد کی ناف سے لے کر گھٹنے تک کے علاوہ تمام بدن کو دیکھ سکتا ہے ۔
( الہدایہ ، کتاب الکراہیۃ ، فصل فی الوطء و النظر و المس ، جلد 4 ، صفحہ 419 ، مطبوعہ دار الکتب العمیہ ، بیروت)
صدر الشریعہ بدر الطریقہ مفتی امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں : بغیر ضرورت ستر کھلا رہنا منع ہے اور دوسروں کے سامنے ستر کھولنا حرام ہے۔
(بہار شریعت، حصہ دوم، صفحہ311،مکتبۃ المدینہ،کراچی)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
25محرم الحرام1445ھ/13 اگست 2023 ء