سوال:امام صاحب نے بھول کر پائجامہ الٹا پہن کر نماز پڑھا دی بعد میں لوگوں نے بتایا تو نماز کا کیا حکم ہے؟کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ نماز ہوئی ہی نہیں۔
یوزر آئی ڈی:مدثر خان
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
پوچھی گئی صورت میں نماز کراہت تنزیہی کے ساتھ نماز ادا ہو جائے گی لوگوں کا یہ کہنا کہ نماز ہوئی ہی نہیں درست نہیں کیونکہ نماز میں الٹا کپڑا پہننا خلاف معتاد و مکروہ تنزیہی ہے ۔ فتاوی رضویہ میں ہے :’’کپڑا الٹا پہننا اوڑھنا خلاف معتاد میں داخل ہے اور خلاف معتاد جس طرح کپڑا پہن یا اوڑھ کر بازار میں یا اکابر کے پاس نہ جاسکے ضرور مکروہ ہے ۔۔۔اور ظاہر کراہت تنزیہی ‘‘۔
(فتاوی رضویہ ،جلد:7،صفحہ :359،مطبوعہ رضافاؤنڈیشن )
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
27محرم الحرام1445ھ/12 اگست 2023 ء