نماز عید مسجد میں ادا کرنے کا حکم

کیا عید کی نماز مسجد میں ادا کر سکتے ہیں ؟

User id :Shahryar attari

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

اَلْجَوَابُ بِعَوْنِ الْمَلِکِ الْوَھَّابِ اَللّٰھُمَّ ھِدَایَۃَ الْحَقِّ وَالصَّوَابِ

عید کی نماز عید گاہ میں پڑھنا سنت ہے مگر عید گاہ ہی میں پڑھنا ضروری نہیں بلکہ مسجد میں پڑھنا بھی جائز ہے ۔ جیسا کہ سیدی اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان بریلوی علیہ رحمہ فتاوی رضویہ میں ارشاد فرماتے ہیں:
“رفتن عید گاہ سنت است -فی الدرالمختار الخروج الیھا ای الجبانۃ لصلاۃ العید سنۃ وان وسعھم المسجد الجامع وھو الصحیح -اما واجب نیست اگر بہ مسجد شہر نماز گزارند قطعا درست وبے خلل باشد اگرچہ ترک سنت کردہ باشند ”
یعنی نماز عید کے لئے عیدگاہ جانا سنت ہے ۔ درمختار میں ہے کہ نماز عید کے لئے عید گاہ جانا سنت ہے اگرچہ جامع مسجد میں گنجائش ہو اور یہی صحیح قول ہے ۔ مگر یہ واجب نہیں ہے لہذا اگر شہر کی مسجد میں نماز عید ادا کی تو بلا شبہ نماز درست ہوگی اگرچہ سنت کا ترک لازم آئیگا.
(فتاوی رضویہ جلد 8 صفحہ 599 ایپ)

مجیب : مولانا محمد فرمان رضا مدنی غفر اللہ لہ

اپنا تبصرہ بھیجیں