سوال:مفتی صاحب ان سب کی تعریف بیان کریں خلع،ظہار،لعان،ایلاء،مصاہرت۔
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
خلع میں عورت مرد سے مال کے بدلے علیحدگی اختیارکرتی ہے مرد کے قبول کرلینے پر طلاقِ بائنہ پڑجاتی ہے اورعدت شروع ہوجاتی ہے۔
ظہارمیں مرد اپنی بیوی کواپنی محرمات سے مخصوص طریقے سے تشبیہ دیتاہے اس سے نکاح توقائم رہتاہے لیکن کفارہ دینے تک زوجہ سے ازدواجی تعلقات حرام ہوجاتے ہیں۔
لعان میں مرداپنی پاکدامن زوجہ پرزناکی تہمت لگاتاہے یااسکی اولادکے نسب کاانکارکرتاہے اسکی شرائط کے پائے جانے کی صورت میں قاضی کے سامنے دونوں پانچ پانچ قسمیں اٹھاتے ہیں پھرایک دوسرےپر حرام ہوجاتے ہیں۔
ایلامیں مرد اپنی بیوی سے قربت نہ کرنے کی قسم کھاتاہے جوچارماہ سے کم نہ ہو،اب اگرچارماہ کے اندراس نے قسم توڑدی توقسم کاکفارہ دے گاورنہ طلاقِ بائن پڑجائے گی۔
مصاہرت کامعنی ہے سسرالی رشتے کیوجہ سے حرمت جیسے ساس،بہو،سوتیلی بیٹی وغیرہ یہ حرمت کسی عورت سے ناجائزتعلقات یاشہوت سے چھونے سے بھی ہوجاتی ہے۔
عنایہ شرح نقایہ میں ہے:أخذ المال بإزاء ملك النكاح بلفظ الخلع۔۔۔ (تشبيه) المسلم (ما يضاف إليه الطلاق من الزوجة) بأن يشبهها، أو عضوا يعبر به عنها، أو جزءا شائعا منها (بما يحرم إليه النظر من عضومحرمه)۔۔۔ هو عندنا شهادات مؤكدات بالأيمان، مقرونة باللعن في جانب الرجل، ومقرونة بذكرالغضب في جانب المرأة۔۔۔ (حلف) بما يوجب الكفارة أو الجزاء (يمنع وطاء الزوجة)۔۔۔(أربعة أشهر) أو أكثر(عنایہ شرح نقایہ،کتاب الطلاق،ج2،ص154،147،142 ،138،دارارقم)
شامی میں ہے:(مصاهرة) كفروع نسائه المدخول بهن،۔۔۔(شامی،کتاب النکاح،ج3،ص28،بیروت)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
تیموراحمدصدیقی
19جمادی الاولیٰ 1445ھ/02جنوری 2024 ء