جوبیوی پہلے فوت ہوگئی اسکی وراثت

216 views

سوال:ایک شخص کی دوبیویاں تھیں ایک بیوی پہلے فوت ہوگئی تھی اب شوہرکے انتقال پر اسکاجائیداد میں حصہ ہوگا؟

admin Answered question فروری 7, 2024
Sorry, you do not have permission to read comments.
0

بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
اصول یہ ہے کہ کسی شخص کی وفات کے وقت جوافراد زندہ ہوں وہی وارث بنتے ہیں جوپہلے فوت ہوچکے ہوں ان کووراثت نہیں ملتی حتی کہ اکٹھے حادثے میں وفات پانے والے افراد کے بارے میں بھی اگرتحقیق ہوکہ کون فرد پہلے فوت ہواتواس وقت جوزندہ افراد ہونگے وہ اسکے وارث ہوں تووراثت پائیں گے۔
درمختار میں ہے: وهل إرث الحي من الحي أم من الميت المعتمد: الثاني شرح وهبانية۔ترجمہ:معتمد قول کے مطابق مردہ فردکی وراثت زندوں کوپہنچتی ہے۔(شامی،کتاب الفرائض،ج6،ص759،بیروت)
شامی میں اکٹھے وفات پانے والے افراد کے بارے میں ہے:إذا علم سبق موت أحدهما ولم يلتبس فيرث الثاني من الأول۔ترجمہ:اگرکسی ایک کاپہلے وفات پانابغیرشک کے معلوم ہوتوبعد میں وفات پانے والاپہلے وفات پانے والے کاوارث ہوگا۔(شامی،کتاب الفرائض،ج6،ص798،بیروت)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
تیموراحمدصدیقی
19جمادی الثانی 1445ھ/01جنوری 2024 ء

admin Answered question فروری 7, 2024
Sorry, you do not have permission to read comments.