ناپاکی میں اورادو وظائف پڑھنا

ناپاکی میں اورادو وظائف پڑھنا

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ کیا عورت حیض کی حالت میں اوراد و ظائف پڑھ سکتی ہے یا نہیں؟

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

پوچھی گئی صورت میں عورت حالت حیض میں قرآن مجید کے علاوہ اوراد وظائف اور درود شریف پڑھ سکتی ہے۔ ان ناپاکی کے دنوں میں قرآن نہ زبانی پڑھ سکتی ہے،نہ ہی دیکھ کر۔

رد المحتار علی الدر المختار میں ہے:

”(یمنع) قراءة القرآن بقصدہ و مسہ “

(حالت حیض میں عورت کے لیے) قرآن کو پڑھنا اور چھونا ناجائز ہے۔

”و لا بأس لحائض و جنب بقراءة أدعیة و مسھا و حملھا و ذکر اللہ تعالی و تسبیح“

یعنی حائضہ عورت اور جنبی کے لیے دعاوں کا پڑھنا و ان کو چھونا اور اٹھانا اور اللہ تعالی کا ذکر اور تسبیح کرنے میں کوئی حرج نہیں۔(رد المحتار علی الدر المختار،ج1،ص536،537،مکتبہ رحمانیہ لاہور)

بہار شریعت میں ہے:

”قرآنِ مجید کے علاوہ اَور تمام اذکار کلمہ شریف، درود شریف وغیرہ پڑھنا بلا کراہت جائز بلکہ مستحب ہے اور ان چیزوں   کو وُضو یا کُلّی کرکے پڑھنا بہتر اور ویسے ہی پڑھ لیا جب بھی حَرَج نہیں   اور ان کے چھونے میں   بھی حَرَج نہیں۔حَیض و نِفاس والی عورت کو قرآنِ مجید پڑھنا دیکھ کر، یا زبانی اور اس کا چھونا اگرچہ اس کی جلد یا چولی یا حاشیہ کو ہاتھ یا انگلی کی نوک یا بدن کا کوئی حصہ لگے یہ سب حرام ہیں۔“(بہار شریعت،ج1،ص 382،مکتبة المدینہ کراچی)

و اللہ اعلم و رسولہ اعلم صلی اللہ علیہ والہ وسلم بالصواب

فیصل بن منظور

16 جنوری 2024ء

اپنا تبصرہ بھیجیں