قراءت کے علاوہ لقمہ کن الفاظ سے دیناچاہئے
سوال:امام صاحب نماز میں غلطی سے پہلی یاتیسری رکعت میں بیٹھ جائیں یاپھردوسری اورچوتھی میں نہ بیٹھیں تواب مقتدی ان دونوں صورتوں میں کیسے کن کن الفاظ سے لقمہ دے گا؟
User ID: M Umar Nisar
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
1)امام صاحب پہلی اورتیسری رکعت میں اگربیٹھ جائیں توتین تسبیح کی مقدارسے پہلے پہلے لقمہ دیناجائزہے۔
2)تین یاچاررکعت والی نمازمیں اگرامام صاحب دوسری رکعت میں سجدہ کے بعد کھڑے ہوجائیں توکمرسیدھی ہونے سے پہلے پہلے لقمہ دیناجائزہے۔
3)آخری رکعت میں اگرامام صاحب مکمل بھی کھڑے ہوجائیں انھیں لقمہ دیناجائزہے۔
ان تمام صورتوں میں تسبیح یعنی سبحان اللہ کے ذریعے لقمہ دینابہترہے کہ حدیث پاک میں یہی الفاظ ہیں تاہم اللہ اکبر کہہ کرلقمہ دینا بھی جائزہے۔بخاری شریف میں ہے:عن أبي هريرة رضي الله عنه، عن النبيﷺقال:التسبيح للرجال والتصفيق للنساء۔ ترجمہ:حضورﷺ نے فرمایاکہ مردوں کیلئے تسبیح ہے اورعورتوں کیلئے تصفیق۔(بخاری،کتاب العمل فی الصلوۃ،ج2، ص63،حدیث:1203،بولاق)فتاوی امجدیہ میں ہے:مقتدی کوایسے موقعہ پرجبکہ امام کومتوجہ کرنا ہوسبحٰن اللہ یا اللہ اکبرکہناجائزہے۔(فتاوی امجدیہ،کتاب الصلوۃ،مفسدات صلوۃ،ج1،ص187،کراچی)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
تیموراحمدصدیقی
16رمضان المبارک 1445ھ/27مارچ 2024 ء