کیا سگریٹ پینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟تحریری فتوی عنایت کریں۔

کیا سگریٹ پینے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟تحریری فتوی عنایت کریں۔

سگریٹ پینے سے وضو نہیں ٹوٹتا البتہ منہ میں بو ہو تو مسجد کا داخلہ جائز نہیں اور اس حالت میں نماز پڑھنا بھی مکروہ ہے۔فتاوی فیض الرسول میں ہے:”خوب منہ صاف کرنے کے بعد مسجد میں داخل ہو اس لئے کہ بیڑی اور سگریٹ وغیرہ کی بو جب تک کہ باقی ہو مسجد میں داخل ہونا جائز نہیں۔“(فتاوی فیض الرسول جلد1،صفحہ478)

Add your Comment