میں نے ایک خطیب صاحب سے سنا کہ نبی پاکﷺکے سینے مبارکہ سے کچھ نکال دیا گیا تھا اس کی تفصیل بتادیں؟

میں نے ایک خطیب صاحب سے سنا کہ نبی پاکﷺکے سینے مبارکہ سے کچھ نکال دیا گیا تھا اس کی تفصیل بتادیں؟

نبی پاکﷺ کا سینہ مبارکہ چند مرتبہ شق کیا گیا۔پہلی مرتبہ دل سے جمے ہوئے خون کو نکالا گیا اور دل مبارک کو آب زم زم سے دھویا گیا۔نسیم الریاض میں ہے:” رسول پاکﷺ بچوں کے ساتھ موجود تھے کہ جبریل امین علیہ السلام آئے ، آپ کو پکڑ کر لٹایا ، سینہ چیر کر اس میں سے دل نکالا اور دل میں سے جما ہوا خون(خون کا لوتھڑا) نکال کر کہا :هٰذَا حَظُّ الشَّيْطَانِ مِنْكَ آپ کے اندر یہ شیطان کا حصہ تھا۔ (یعنی اگر آپ کی ذات مقدسہ میں شیطان کا کوئی حصہ ہوتا تو یہی خون کا لوتھڑا ہوسکتا تھا ، مگر جب یہ بھی نہ رہا تو اب ممکن ہی نہیں کہ ذات مقدسہ سے شیطان کا کوئی تعلق کسی طرح سے ہوسکے)اس کے بعد جبریل امین علیہ السلام نے مبارک دل کو سونے کے طشت میں آب زم زم سے دھویا اور سی کر دوبارہ اس کی جگہ رکھ دیا۔“

(ملخصا:نسیم الریاض،جلد3،صفحہ 38،مسلم،حدیث413)

اپنا تبصرہ بھیجیں