براہ راست چینل پر مرید ہونے کا حکم

براہ راست چینل پر مرید ہونے کا حکم

سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیان شرع متین اس بارے میں کہ چینل پر بیعت ہونا کس دلیل سے ثابت ہے؟جیسے مدنی چینل پر امیر اہلسنت بیعت کرتے ہیں اس کی کیا دلیل ہے؟

User ID:سید محمد جنید

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

اس بارے میں حکم شرع یہ ہے کہ بیعت کے لیے پیر کے ہاتھ میں ہاتھ دینا ضروری نہیں براہ راست چینل یا کال یا خط وغیرہ پر بھی بیعت ہو سکتی ہے کیونکہ کتب فقہ میں صراحت ہے کہ بندہ نُمائندے یا خط کے ذَریعے مرید ہو سکتا ہے تو ٹیلی فون اور لاؤڈ اسپیکر یا براہ راست چینل پر تو بدرجہ اولی بیعت ہو سکتی ہے۔ فتاویٰ رضویہ میں ہے:’’بذریعۂ قاصد(نمائندہ)یا خط مرید ہو سکتا ہے۔‘‘

(فتاویٰ رضویہ، جلد 26، صفحہ 585،رضا فاؤنڈیشن،لاہور)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

مولانا انتظار حسین مدنی کشمیری عفی عنہ

17جمادی الاخریٰ 1444ھ/ 31دسمبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں