ہر دن کا روزہ ایک ماہ کے روزوں کے برابر

سوال:کیا محرم کے ہر دن کا روزہ ایک ماہ کے روزوں کے برابر ہے؟

یوزر آئی ڈی:پارٹی سپنٹ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

جی ہاں محرم الحرام کے ہر دن کے روزے کا ثواب ایک ماہ کے روزوں کے برابر ہے۔سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کہ حضورنبیِّ رَحمت صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ عالیشان ہے: من صام يومًا من المُحرَّمِ فله بكلِّ يومٍ ثلاثون يومًا ترجمہ: جس نے محرم کا ایک روزہ رکھا اسکے لیے یہ روز ہ تیس دنوں کے برابر ہے۔

(معجم صغیر،جلد2،صفحہ71،حدیث 963)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

6محرم الحرام1444ھ/25جولائی 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں