سوال:ایک مٹھی سے داڑھی کم کرنے اور مونڈنے کی اجرت کا کیا حکم ہے؟
یوزر آئی ڈی:اسلام کا پیغام
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
ایک مُشت داڑھی رکھناواجب ہےاورمنڈانایاایک مٹھی سے کم کروانادونوں حرام وگناہ ہیں اور حرام کام پر اجرت لینا ناجائز و حرام اور اس سے حاصل ہونے والامال ،مال حرام ہے جس سے پیسے لیے اسے واپس کرنا لازم ہے وہ نہ رہا ہو تو اس کے ورثہ کو دینا لازم ہے اور اگر پتا نہ چلے تو فقیروں پر یہ آمدن صدقہ کرنا ہو گی۔ شیخ عبدالحق محدث دہلوی فرماتے ہیں ’’ حلق کردن لحیہ حرام است و گزا شتن آں بقد ر قبضۃ واجب‘‘ داڑھی منڈانا حرام ہے اور اور بمقدار ایک مٹھی چھوڑنا و اجب ہے۔
(اشعۃ اللمعات ، جلد 1، صفحہ 212 ،مکتبہ نوریہ رضویہ، سکھر)
حرام کام پر اجرت لینے کے حوالے سے صدرالشریعہ مفتی محمد امجد علی اعظمی علیہ الرحمہ لکھتے ہیں:”ان صورتوں میں اجرت لینا بھی حرام ہے،اگر لے لی ہوتو واپس کرےاور معلوم نہ رہا کہ کس سے اجرت لی تھی ،تو اسے صدقہ کردے کہ خبیث مال کایہی حکم ہے۔“ (بہارِ شریعت،اجارہ فاسدہ کابیان،جلد3،صفحہ144، مکتبۃ المدینہ، کراچی)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ
انتظار حسین مدنی کشمیری
16محرم الحرام1445ھ/4 اگست 2023 ء