تیمم والے کے پیچھے وضو والوں کی نماز کا حکم

سوال:امام نے تیمم کیا ہو تو اس کے پیچھے وضو کرنے والوں کی نماز ہو جائے گی کیا؟

یوزر آئی ڈی:عادل علی عطاری

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

امام نے اگر تیمم کی تمام شرائط پائے جانے پر نماز کے لیے تیمم کیا تو اس کے پیچھے وضو کیے ہوئے لوگوں کی نماز جائز ہے۔ در مختار میں ہے: (وصح اقتداء متوضئ) لا ماء معه (بمتيمم) ترجمہ: اور وضو والے کی اقتداء تیمم کرنے والے کے پیچھے درست ہے جس کے پاس پانی نہ ہو۔

(الدر المختار مع رد المحتار،جلد1،صفحہ588،دارالفکر ،بیروت)

تفسیر صراط الجنان میں ہے:تیمم کرنے والے کے پیچھے غسل اور وضو کرنے والے کی اقتدا صحیح ہے۔

(صراط الجنان،جلد2، صفحہ213، مکتبۃ المدینہ،کراچی)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبہ

انتظار حسین مدنی کشمیری

26محرم الحرام1445ھ/11 اگست 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں