یہ جملہ کہنا کیسا”دور دجالی میں تلاش عیسی جاری ہے“؟
اس جملے میں بظاہر کوئی حرج نہیں کیونکہ یہاں دور دجالی سے مراد ظلم و بربریت کا دور ہے اور تلاش عیسی سے مراد کوئی عادل،شریعت کا پابند حکمران ہے،یعنی موجودہ دور بہت زیادہ ظلم کا دور ہے اور ہم ایسے حکمران کی تلاش میں ہیں جو ہمیں اس ظلم سے نجات دلائے۔مشورہ یہ ہے کہ اس طرح کے جملوں سے احتیاط کی جائے کیونکہ ہر ایک اس طرح کے جملوں کا معنی نہیں سمجھ پاتا۔