ہاف آستین میں نماز پڑھنا کیسا؟
ہاف آستین میں نماز ہوجائے گی لیکن جو شخص ہاف آستین پہن کر معزز لوگوں میں جانا پسند نہیں کرتا اس کے لئے اس میں نماز مکروہ تنزیہی ہے۔وقار الفتاوی میں ہے:”ہاف آستین والا کرتا،قمیص یا شرٹ کام کاج کرنے والے لباس میں شامل ہیں اس لئے جو ہاف آستین والاکرتا پہن کردوسرے لوگوں کے سامنے جانا گوارانہیں کرتے،ان کی نمازمکروہِ تنزیہی ہے اورجولوگ ایسا لباس پہن کرسب کے سامنے جانے میں کوئی برائی محسوس نہیں کرتے،ان کی نمازمکروہ نہیں۔“
(وقارالفتاوی،جلد 2،صفحہ 246)