کیا نبی پاکﷺ کو پیر و مرشد کہہ سکتے ہیں؟
مرشد کا معنی ہے راہ دکھانے والا اورمخلوق میں نبی پاکﷺ سے بڑھ کر کوئی راہ دکھانے والا نہیں لہذا آپ ﷺ کو مرشد کہنا جائز ہے البتہ ہمارے ہاں مستعمل نہیں۔اعلی حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:”اولیاء کرام فرماتے ہیں کہ پوری کائنات میں مصطفیﷺ جیسا نہ کوئی پیر ہے اور نہ ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ جیسا کوئی مرید۔“
(فتاوی رضویہ،جلد11،صفحہ326)