کیا ایسی کوئی روایت ہے کہ میری امت کی اکثریت نظر بد سے ہلاک ہوگی؟
حدیث کی کتابوں میں یہ روایت موجود ہے،چنانچہ فیض القدیر میں ہے:”اکثر من یموت من امتی بعد قضاء اللہ وقدرہ بالعین“ترجمہ:اللہ پاک کے فیصلے اور تقدیر کے بعد میری امت کی اکثریت نظر سے ہلاک ہوگی۔
(فیض القدیر،حدیث1385)
علامہ عبد الرؤوف مناوی رحمۃ اللہ علیہ اس کی شرح میں لکھتے ہیں:”لان ھذہ الامۃفضلت علی جمیع الامم بالیقین فحجبوا انفسھم بالشہوات فعوقبوا بافۃ العین وذکر القضاء والقدر مع ان کل کائن انما ھو بھما للرد علی العرب الزاعمین ان العین توثر بذاتھا“ترجمہ:اس لئے کہ یہ امت یقین میں تمام امتوں پر فضیلت رکھتی ہے تو وہ اپنے نفس کو شہوات سے روکتے ہیں تو انہیں نظر کی آفت میں مبتلا کردیا گیا اور قضا و قدر کا ذکر کیا حالانکہ ہر چیز انہی کے ذریعے ہوتی ہے توکہ ان عربوں کا رد ہوجائے جو نظر کو موثر حقیقی سمجھتے تھے۔
(التیسیر بشرح الجامع الصغیر،جلد1،صفحہ200)