وائی فائی کمپنی اگر کسٹمرز ڈھونڈنے پر کمیشن دے تو کیا کمیشن پر یہ کام کر سکتے ہیں؟
اگر کوئی شخص وائی فائی کمپنی کو کسٹمرز ڈھونڈ کر دےاور اس کے لئے محنت وکوشش کرے اور عرف کے مطابق کمیشن پہلے سے طے کرلے تو ایسا کرنا شرعا جائز ہے۔اعلی حضرت رحمۃ اللہ علیہ لکھتے ہیں:”اگر بائع کی طرف سے محنت و کوشش و دوا و دوش میں اپنا زمانہ صرف کیاتو صرف اجر مثل کا مستحق ہوگا،یعنی ایسے کام اتنی سعی پر جو مزدوری ہوتی ہے اس سے زائد نہ پائے گااگرچہ بائع سے قرارداد کتنے ہی زیادہ کا ہو۔“
(فتاوی رضویہ،جلد19،صفحہ453)