مسجد کی جگہ میں یا چھت پر امام صاحب کی رہائش گاہ بنانا کیسا؟
جس جگہ مسجد کی نیت ہوچکی ہے وہاں امام کی رہائش گاہ بنانا جائز نہیں،اسی طرح مسجد کی نیت ہوجانے کے بعد چھت پر رہائش گاہ بنانا بھی ناجائز و حرام ہے البتہ فنائے مسجد مثلا وضو خانے پر یا استنجا خانوں کی چھت پر بنانا جائز ہے۔درمختار میں ہے:”اما لو تمت المسجدیۃ ثم ارادہ البناء منع“ترجمہ:بہر حال مسجد کی نیت ہوجانے کے بعد اوپر رہائش گاہ بنانے کا ارادہ کیا تو منع کیا جائے گا۔
(درمختار،کتاب الوقف،صفحہ371،دار الکتب المعرفہ)