روزے میں انجکشن لگوانا کیسا؟
روزے کی حالت میں انجکشن لگوانے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا چاہے گوشت میں (inter muscular) لگے یا نس میں ((intravenousلگے اسی طرح ڈرپ لگوانے سے بھی روزہ نہیں ٹوٹے گا کیونکہ انجکشن اور ڈرپ میں جو دوا یا غذا ہوتی ہے وہ مسامات کے ذریعے اندر جاتی ہے منفذ(route) کے ذریعے دماغ اور معدہ تک نہیں پہنچتی اور فقہ حنفی کا قاعدہ ہے کہ جسم کے اندر دوا یا غذا جانے سے روزہ اس وقت ٹوٹے گا جب یہ دماغ یا معدہ تک منفذ کے ذریعے پہنچے جیسا کہ تیل لگانے یا نہانے سے روزہ نہیں ٹوٹتا کہ تیل اور پانی جسم کے اندر جاتا ہے مگر چونکہ یہ بھی مسامات کے ذریعے جاتا ہے اس لئے روزہ نہیں ٹوٹتا، اسی طرح انجکشن سانپ کے کاٹنے کی طرح ہے کہ جس طرح اس کے کاٹنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا اسی طرح انجکشن لگنے سے بھی روزہ نہیں ٹوٹے گا۔
(ماخوذا:فتاوی مفتی اعظم ہند،کتاب الصوم،جلد3،صفحہ302،شبیر برادز)