حالت احرام میں اگر سر سے جوں نکال کر زمین پر پھینک دی تو کیا حکم ہے؟
حالت احرام میں اگر ایک جوں نکال کر پھینک دی تو تھوڑا صدقہ و خیرات کردے،صدقہ فطر یا دم لازم نہیں۔درمختار میں ہے:”ویقتل قملۃ من بدنہ او القائھا او القاء ثوبہ فی الشمس لتموت تصدق بما شاء“یعنی: بدن پر جوں ماری یا جوں کو پھینک دیا یا کپڑے کو دھوپ میں رکھا تاکہ جوں مر جائے تو جو چاہے صدقہ کردے۔
(درمختار مع شامی،جلد3،صفحہ689)