بعض اوقات فلیکچوئیشن کے سبب چیزیں خراب ہونے کا قوی اندیشہ ہوتا ہے اور اگر ان کو وقت پر بند نہ کیا جائے تو مسلسل بیپ ہوتی رہتی ہے تو کیا ایسی صورت میں نماز توڑ سکتے ہیں؟

بعض اوقات فلیکچوئیشن کے سبب چیزیں خراب ہونے کا قوی اندیشہ ہوتا ہے اور اگر ان کو وقت پر بند نہ کیا جائے تو مسلسل بیپ ہوتی رہتی ہے تو کیا ایسی صورت میں نماز توڑ سکتے ہیں؟

بعض الیکٹرک کی چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو بیپ کرتی ہیں مگر ان کے خراب ہونے کا خوف نہیں ہوتا لہذاصرف بیپ کے سبب نماز توڑنے کی اجازت نہیں ہوگی،البتہ وولٹیج فلیکچوئیشن کے سبب اگرکم از کم ایک درہم یعنی 3.0168گرام چاندی کی قیمت کے برابر کی چیز کے خراب ہوجانے کا اندیشہ ہو تو نماز توڑنا جائز ہے۔درمختار میں ہے:”وضیاع ما قیمتہ درھم لہ او لغیرہ“یعنی: اگر اپنی یا کسی اور کی کم از کم ایک درہم کی چیز خراب ہوجانے کا اندیشہ ہو تو نماز توڑنا جائز ہے۔

(درمختار مع شامی،جلد2،صفحہ514)

Add your Comment