اگر کوئی فورس کا بندہ یوں نیت کرے کہ کل آپریشن نہ ہوا تو روزہ ہے ورنہ نہیں؟

اگر کوئی فورس کا بندہ یوں نیت کرے کہ کل آپریشن نہ ہوا تو روزہ ہے ورنہ نہیں؟

روزے میں نیت شرط ہے اور نیت دل کے پکے ارادے کو کہتے ہیں،اگر اس طرح نیت کی کہ کل کوئی آپریشن نہ ہوا تو روزہ ہے ورنہ نہیں تو یہ پختہ نیت نہیں،اس طرح روزہ نہیں ہوگا۔بہار شریعت میں ہے:” یوں نیّت کی کہ کل کہیں دعوت ہوئی تو روزہ نہیں اور نہ ہوئی تو روزہ ہے یہ نیّت صحیح نہیں، بہرحال وہ روزہ دار نہیں۔“

(بہار شریعت،جلد1،صفحہ968)

Add your Comment