اگر کسی عورت کے ساتھ جن صحبت کرے تو کیا حکم ہے؟
اگر جن آدمی کی صورت میں آکر ہمبستری کرتا ہے تواس کاحشفہ(عضو تناسل کا اوپری ختنہ شدہ حصہ) داخل ہونے سے عورت پر غسل واجب ہوجائے گا،چاہے منی خارج ہو یا نہ ہو۔اور اگر جن انسانی شکل میں نہ ہو تو جب تک عورت کو انزال نہ ہو غسل واجب نہیں۔بہار شریعت میں ہے:” اگر جن آدمی کی شکل بن کر آیا اور عورت سے جِماع کیا تو حَشْفہ کے غائب ہونے ہی سے غُسل واجب ہو گیا۔ آدمی کی شکل پر نہ ہو تو جب تک عورت کو اِنزال نہ ہو غُسل واجب نہیں۔“
(بہار شریعت،جلد1،حصہ2،صفحہ323)