اگر کسی عورت کی حیض کی عادت 6 دن کی ہواور اس مرتبہ ساتویں دن دو مرتبہ ہلکے سرخ رنگ کا داغ دیکھے تو کیا یہ حیض شمار ہوگا؟

اگر کسی عورت کی حیض کی عادت 6 دن کی ہواور اس مرتبہ ساتویں دن دو مرتبہ ہلکے سرخ رنگ کا داغ دیکھے تو کیا یہ حیض شمار ہوگا؟

دس دن کے اندر آنے والا خون حیض ہی شمار ہوتا ہےاگرچہ عادت سے زیادہ آئے،لہذا عورت کی چھ دن کی عادت تھی اور اس کو ساتویں دن بھی خون آیا تو یہ حیض ہی شمار ہوگا،البتہ خون دس دن کے بعد بھی آتا رہےتو اب عادت کی طرف لوٹایا جائے گااور چھ دن حیض کے شمار ہوں گے۔مفتی ساجد صاحب لکھتے ہیں:”جتنے دن حیض آنے کی عادت تھی اس بار اتنے دن سے کم آیایا زیادہ آیا۔۔غرض کسی بھی طرح تبدیلی آگئی لیکن ہے دس دن سے کم تو یہ سارے کا سارا حیض شمار ہوگا(جبکہ کم از کم تین دن رہا ہو)“

(خواتین کے مخصوص مسائل،صفحہ76)

اپنا تبصرہ بھیجیں