اگر کسی عذر کی وجہ سے روزہ نہ رکھا تو اعتکاف کا کیا حکم ہے؟

اگر کسی عذر کی وجہ سے روزہ نہ رکھا تو اعتکاف کا کیا حکم ہے؟

سنت اعتکاف کے لئے روزہ رکھنا شرط ہے،اگر روزہ نہ رکھا اگرچہ کسی عذر کے سبب تو اعتکاف ٹوٹ جائےگا اور ایک دن رات کے اعتکاف کی قضا کرنی ہوگی۔بہار شریعت میں ہے:” عتکافِ سنت یعنی رمضان شریف کی پچھلی دس تاریخوں میں جوکیا جاتا ہے، اُس میں روزہ شرط ہے، لہٰذا اگر کسی مریض یا مسافر نے اعتکاف تو کیا مگر روزہ نہ رکھا تو سنت ادا نہ ہوئی بلکہ نفل ہوا۔“

(بہار شریعت،جلد1،صفحہ1022)

Add your Comment