قران پاک میں نوٹ رکھنے سے منت

قران پاک میں نوٹ رکھنے سے منت

سوال:والدہ قران مجید پر20روپے کانوٹ رکھناچاہتی تھیں لیکن غلطی سے 500کانوٹ رکھ دیااب ساراخرچہ بھی انکوکرناپڑتاہے ہم مڈل کلاس گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں کیاحکم ہے؟

User ID: Anonymous

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

صرف قران پاک پرنوٹ رکھنے سے تومنت نہیں ہوتی جب تک اتنی آواز سے یہ نہ کہاجائے کہ مجھ پران پیسوں کوصدقہ کرناواجب ہے۔ ہاں اگراس سے مرادیہ ہے کہ نوٹ کونفلی صدقے کیلئے الگ کرکے رکھا تھا توجب تک فقیرکودیانہیں صدقہ مکمل نہیں ہواواپس رکھ سکتے ہیں۔شامی میں ہے: (ويجري ذلك) المذكور (في كل ما يتعلق بنطق، كتسمية على ذبيحة ووجوب سجدة تلاوة وعتاق وطلاق واستثناء) وغيرها ترجمہ:اورکہنے میں کم از کم خود سننا ہراس جگہ میں لاگوہوگاجسکاتعلق بولنے سے ہے جیسے ذبیحے پر بسم اللہ کہنا،سجدہ تلاوت کاوجوب،آزادی،طلاق،استثنا وغیرہ۔(شامی،کتاب الصلوۃ،ج1،ص535،بیروت)تنویرالابصارمیں ہے: ومن نذر نذرا مطلقا أو معلقا بشرط وكان من جنسه واجب وهو عبادة مقصودةووجد الشرط لزم الناذر۔ (شامی،کتاب الایمان،ج3،ص735،بیروت)شامی میں ہے: (قوله: ولا يخرج عن العهدة بالعزل) فلو ضاعت لا تسقط عنه الزكاة ولو مات كانت ميراثا عنهترجمہ:صرف علیحدہ کرنے سے زکوۃ ادانہیں ہوتی تواگرمال ضائع ہواتوزکوۃ نہ ہوئی اورمرگیاتومالِ وراثت ہے۔(ہندیہ،کتاب الزکوۃ،ج2،ص270،بیروت)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

تیموراحمدصدیقی

17جمادی الاخری 1445ھ/31دسمبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں