فرض نماز گھرمیں شروع کرنے پریاد آیاکہ جماعت کاوقت ہے
سوال:فجریاکسی اورنماز کے فرض اکیلے پڑھتے ہوئے یاد آیاکہ ابھی مسجد میں جماعت میں وقت باقی ہے توکیانماز توڑسکتے ہیں؟
User ID: Anonymous
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
گھرمیں اکیلے فر ض نماز شروع کردی تواب بغیرعذرشرعی کے نماز نہیں توڑسکتےاسے مکمل کرلیں کہ فرض نماز شروع کردینے پرنماز توڑنے کی جومخصوص صورتوں میں اجازت ہے وہ بھی اس وقت ہے جب مسجد میں ہی اکیلے فرض پڑھتے ہوئےجماعت شروع ہوجائے۔
تبیین شرح کنزالدقائق میں ہے: ذكره الحلواني ولو أقيمت في موضع آخر بأن كان يصلي في البيت مثلا فأقيمت في المسجد أو كان يصلي في مسجد فأقيمت في مسجد آخر لا يقطع مطلقا۔ترجمہ:اگرجماعت کسی اورجگہ قائم ہوئی کہ یہ مثلا گھرمیں نمازپڑھ رہاہے اورجماعت مسجد میں کھڑی ہوئی یایہ ایک مسجد میں نماز پڑھ رہاہے اورجماعت دوسری مسجد میں ہوئی تومطلقانماز نہیں توڑے گا۔(تبیین شرح کنز،کتاب الصلوۃ،باب ادراک الفریضہ،ج1،ص181،دارالکتاب الاسلامی)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
تیموراحمدصدیقی
16جمادی الاخری 1445ھ/30دسمبر 2023 ء