چغلی کسے کہتے ہیں

چغلی کسے کہتے ہیں

سوال:چغلی کسے کہتے ہیں؟

User ID: Anonymous

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

ایک کی بات دوسرے کوفسادڈالنے کی نیت سے پہنچاناچغلی کھاناکہلاتاہے جو گناہِ کبیرہ حرام ہے۔

قران پاک میں ہے: هماز مشاء بنميم۔ترجمہ:سامنے سامنے بہت طعنے دینے والا،چغلی کے ساتھ ادھرادھرپھرنے والا۔(القران،القلم:11)

بخاری شریف کی حدیث پاک میں ہے: سمعت النبي ﷺ، يقول: لا يدخل الجنة قتات۔ترجمہ:چغلی کھانے والاجنت میں داخل نہیں ہوگا۔(عمدۃ القاری،کتاب الادب،ج22،ص130،حدیث:6056،بیروت)عمدۃ القاری میں ہے: المشاء بالنميم هو الذي ينقل الأحاديث من بعض الناس إلى بعض فيفسد بينهم۔۔۔ (والقتات) فعال بالتشديد من قت الحديث يقته بضم القاف قت والرجل قتات أي: تمام، وقال ابن بطال: وقد فرق أهل اللغة بين النمام والقتات فذكر الخطابي أن النمام الذي يكون مع القوم يتحدثون فينم حديثهم، والقتات الذي يتسمع على القوم وهم لا يعلمون ثم ينم حديثهم، ومعنى: (لا يدخل الجنة) يعني إن أنفذ الله عليه الوعيد۔۔۔أو يؤول على أنه لا يدخلها دخول الفائزين ترجمہ:قتات فعال کے وزن پرتشدیدکے ساتھ نمام کے معنی میں ہے۔خطابی نے کہا کہ نمام وہ ہے جوگفتگوکرنے والےلوگوں کے ساتھ ہواورفسادکی غرض سے انکی باتیں آگے پہنچائے اورقتات وہ ہے جوخفیہ طورپرلوگوں کی باتیں سن کرآگے پہنچائے۔جنت میں نہ جانے سے مرادہے کہ اگراللہ اس پروعیدکونافذکرےیاکامیاب لوگوں کے ساتھ جنت میں داخل نہیں ہوگا۔(ایضا)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

تیموراحمدصدیقی

15شعبان المعظم 1445ھ/26فروری 2024 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں