چارفرض میں تیسری رکعت میں ثناءپڑھنا

چارفرض میں تیسری رکعت میں ثناءپڑھنا

سوال:چارفرض والی نماز میں تیسری رکعت میں ثناپڑھناکیساہے؟

User ID: Mazhar Ul Haq Viklo

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

چاررکعت فرض نماز میں اگرکسی نے تیسری رکعت میں ثناء پڑھی توسجدہ سہوواجب نہیں کہ ہرقیام کی ابتداء میں قراءت سے پہلے پہلے ثناء پڑھناجائزہے اورفرض کی تیسری چوتھی رکعات میں توقراءت واجب ہی نہیں یہ ہیں ہی ثناکامحل۔

ہندیہ میں ہے:ولو قرأ التشهد في القيام إن كان في الركعة الأولى لا يلزمه شيء وإن كان في الركعة الثانية اختلف المشايخ فيه، والصحيح أنه لا يجب۔۔۔ولو تشهد في قيامه قبل قراءة الفاتحة فلا سهو عليه وبعدها يلزمه سجود السهو وهو الأصح؛ لأن بعد الفاتحة محل قراءة السورة فإذا تشهد فيه فقد أخر الواجب وقبلها محل الثناء۔۔۔ ولو تشهد في الأخريين لا يلزمه السهوترجمہ:اگرکسی نے پہلی رکعت کے قیام میں تشہدپڑھی توکچھ واجب نہیں دوسری رکعت میں پڑھی تومشائخ کااختلاف ہے صحیح یہ ہے کہ اس صورت میں بھی کچھ واجب نہیں ۔ہاں گرکسی نے قراءت شروع کرنے سے پہلے قیام میں تشہد پڑھی تواس پر سجدہ سہو نہیں ہے اورقراءت شروع کرنےکےبعد پڑھی توسجدہ سہوواجب ہے یہی اصح ہے۔وجہ یہ ہے کہ فاتحہ شروع کرنے کے بعد سورت پڑھنے کامحل ہے توواجب محل سےمؤخرہوگیااورفاتحہ سے پہلے ثناکامحل ہے۔اورآخری دومیں تشہد پڑھی توکچھ واجب نہیں۔(عالمگیری،کتاب الصلوۃ،ج1،ص127،لبنان)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

تیموراحمدصدیقی

13شبان المعظم 1445ھ/24فروری 2024 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں