نماز میں تین سجدے کرلئے
سوال:اگرکسی نے 3سجدے کرلئے توکیاحکم ہے؟
User ID: Anonymous
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
نماز میں ایک رکعت میں بھول کر تین سجدے کرنے سے ترکِ واجب کے سبب سجدہ سہو واجب ہوگاجان بوجھ کرایساکیاتونمازواجب الاعادہ ہوگی۔ بحر الرائق میں ہے: وبقي واجب آخر وهو عدم تأخير الفرض والواجب وعدم تغييرهما وعليه تفرع مسائل منها لو ركع ركوعين أو سجد ثلاثا في ركعة لزمه السجود لتأخير الفرض وهو السجود في الأول والقيام في الثاني ۔ترجمہ:اورواجب بھی ہیں جیسے فرض اورواجب میں تاخیر نہ کرنااورنہ ان میں تبدیلی کرنااس پرکچھ مسائل متفرع ہوتے ہیں جیسے ایک رکعت میں دورکوع کرلئے یاتین سجدے کرلئے توپہلی صورت میں سجدوں کی تاخیرکیوجہ سے اوردوسری صورت میں قیام کی تاخیر کیوجہ سے سجدہ سہو واجب ہوا۔(بحرالرائق مع منحۃ،کتاب الصلوۃ،باب سجود السہو،ج2،ص108،بیروت)مزیدہے: لا يجب السجود في العمد وإنما تجب الإعادة إذا ترك واجبا عمدا جبرا لنقصانه۔ترجمہ:جان بوجھ کرواجب چھوڑنے سے سجدہ سہو واجب نہیں بلکہ نماز دوبارہ پڑھناواجب ہے کہ اسکے نقصان کی تلافی ہو۔(ص98)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
تیموراحمدصدیقی
07شعبان المعظم 1445ھ/19فروری 2024 ء