فرشتوں سے غلطی ہونا

فرشتوں سے غلطی ہونا

سوال:کیافرشتوں سے غلطی ہوسکتی ہے؟ایک امام صاحب فرمارہے تھے کہ ایک بارفرشتے سے بھی غلطی ہوئی رہنمائی فرمادیں۔

User ID: Anonymous

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

فرشتے معصوم ہیں ان سے رب تعالی کی نافرمانی نہیں ہوسکتی کہ قران پاک میں انھیں اللہ کی نافرمانی نہ کرنے والافرمایاگیاہے۔

قرانِ پاک میں ہے: لَا يَعْصُونَ اللَّهَ مَا أَمَرَهُمْ وَيَفْعَلُونَ مَا يُؤْمَرُونَ۔ترجمہ:فرشتے اللہ کے حکم کی نافرمانی نہیں کرتے اورجوحکم دیاجائے وہی کرتے ہیں۔(التحریم،اٰیت:6)

تفسیرمدارک میں ہے: معنى الأولى أنهم يتقبلون أوامره ويلتزمونها ومعنى الثانية أنهم يؤدون ما يؤمرون به ولا يتثاقلون عليه ولا يتوانون فيه۔ترجمہ:پہلے کامعنی ہے یہ احکامِ الٰہیہ کوقبول اورانکاالتزام کرتے ہیں اوردوسرےکامعنی ہے جوحکم دیاجائے اسکواداکرتے ہیں اس میں دیروسستی نہیں کرتے۔(ج3،ص506، بیروت)

شرح عقائدمیں ہے: (والملئکۃ عباداللہ تعالی عاملون بامرہ)علی مادل علیہ قولہ تعالی۔ترجمہ:فرشتے اللہ کے بندے ہیں اسکے حکم پرعمل کرتے ہیں دلیل رب تعالی کافرمان ہے۔(شرح عقائد،ص310،مکتبۃ المدینہ)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

تیموراحمدصدیقی

06جمادی الاخری 1445ھ/19نومبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں