فجرکے وقت میں نمازقضاکی نیت سے پڑھ لی

فجرکے وقت میں نمازقضاکی نیت سے پڑھ لی

سوال:میں نے فجرکی جماعت کے بعد مسجد میں فجرکی نمازقضاکی نیت سے پڑھ دی کیاحکم ہے؟

User ID: Anonymous Participant

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

فجرکی نماز کوقضاکی نیت سے پڑھاحالانکہ ابھی وقت باقی تھا تواگراسی دن کی فجرکی نیت کی تواداہوجائے گی ۔

بہارشریعت میں ہے: قضا یا ادا کی نیت کی کچھ حاجت نہیں، اگرقضا بہ نیت ادا پڑھی يا ادا بہ نیت قضا، تو نماز ہوگئی، یعنی مثلاً وقت ظہر باقی ہے اور اس نے گمان کیا کہ جاتا رہا اور اس دن کی نماز ظہر بہ نیت قضا پڑھی يا وقت جاتا رہا اور اس نے گمان کیا کہ باقی ہے اوربہ نیت ادا پڑھی ہوگئی اور اگر یوں نہ کیا، بلکہ وقت باقی ہے اور اس نے ظہر کی قضا پڑھی، مگر اس دن کے ظہر کی نیت نہ کی تو نہ ہوئی، یوہیں اس کے ذمہ کسی دن کی نماز ظہر تھی اور بہ نیت ادا پڑھی نہ ہوئی۔(بہارشریعت، نمازکی شرطوں کابیان،نیت کابیان،ج1،ص495،مکتبۃ المدینہ)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

تیموراحمدصدیقی

13جمادی الاخری 1445ھ/27دسمبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں