عادت سے پہلے سپاٹنگ رک گئی توروزہ رکھنا

عادت سے پہلے سپاٹنگ رک گئی توروزہ رکھنا

سوال:اگرکسی عورت کے پیریڈز کی مدت چھ دن ہے اورتین دن میں بند ہوجائیں توکیاوہ غسل کرکے روزہ رکھ سکتی ہے؟

User ID: Aliraza Irfan

بسم اللہ الرحمن الرحیم

الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب

عادت کے ایام سے پہلے سپاٹنگ رک گئی توعورت نمازوروزہ شروع کردے،اب اگرمکمل 72گھنٹے سے پہلے رکی تو وضو کرکے نماز پڑھے اوراگر72گھنٹے مکمل ہوگئے تھےتوروزے کی نیت توبغیرغسل بھی کرسکتی ہے لیکن نماز کیلئے غسل ضروری ہے تاہم عادت کے ایام تک ازدواجی تعلقات جائزنہیں۔نیز اگرعادت کے ایام میں دوبارہ سپاٹنگ ہوگئی تویہ نمازوروزہ باطل ہیں،ان ایام میں رکھے گئے رمضان یاقضاروزوں کولوٹانالازم ہے۔درمختار مع شامی میں ہے:(وإن) انقطع لدون أقله ش‘‘أي أقل الحيض وهو ثلاثة أيام’’ تتوضأ وتصلي في آخر الوقت، وإن (لأقله)‘‘اللام بمعنى بعد’’فإن لدون عادتها لم يحل‘‘أي الوطء وإن اغتسلت؛ لأن العود في العادة غالب بحر’’،وتغتسل وتصلي ‘‘أي في آخر الوقت المستحب’’وتصوم احتياطا۔ترجمہ:اگرتین دن سے پہلے خون رکاتووضوکرکے آخری وقت میں نماز پڑھے اوراگرتین دن کے بعد رکاتوعادت کے ایام تک ازدواجی تعلقات حرام ہیں اگرچہ غسل کرلے کہ خون کالوٹناغالب ہے ہاں نماز کے آخری مستحب وقت میں غسل کرکے نماز پڑھے اورروزہ بھی رکھے گی۔(شامی مع در،کتاب الحیض،ج1 ،ص294،بیروت)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

تیموراحمدصدیقی

29شعبان المعظم 1445ھ/11مارچ 2024 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں