احرام میں ہاتھ پیرکی انگلیوں کاٹوٹاہواناخن نکال لینا
سوال:حج کرنے سے پہلے پاؤں کاآدھاناخن کٹاہواتھاپھردورانِ حج وہ کٹتے کٹتے بالکل آخرکونے تک پہنچ گیااسکومیں نے پھرہاتھ سے بالکل نکال دیااب دم کے بارے میں کیاحکم ہے؟
User ID: An Majeed
بسم اللہ الرحمن الرحیم
الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب
حالتِ احرام میں ناخن کاٹنامنع ہے اس سے کفارہ لازم آتاہے تاہم ٹوٹاہواناخن نکال لیناجائزہے اس صورت میں کچھ واجب نہیں۔
ہدایہ میں ہے: قال: (وإن انكسر ظفر المحرم وتعلق فأخذه فلا شيء عليه) ؛ لأنه لا ينمو بعد الانكسار فأشبه اليابس من شجر الحرم ۔ترجمہ:اگراحرام والے کاناخن ٹوٹ گیااوراٹکاہواہے اس نے اتارلیاتوکچھ واجب نہیں۔وجہ یہ ہے کہ ٹوٹنے کے بعد اس نے بڑھنانہیں تھاتویہ حرم کے اُس درخت کی طرح ہوگیاجوسوکھ گیاہے۔(فتح القدیر،کتاب الحج،باب الجنایات،ج3،ص40،دارالفکر)
واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ
تیموراحمدصدیقی
04شعبان المعظم 1445ھ/16فروری 2024 ء