کیا ایسی کوئی روایت ہے جس میں یہ ہو کہ بعض بندے اللہ کے ذکر کی کنجیاں ہیں؟

کیا ایسی کوئی روایت ہے جس میں یہ ہو کہ بعض بندے اللہ کے ذکر کی کنجیاں ہیں؟

اس طرح کی حدیث پاک موجود ہے۔چنانچہ امام طبرانی نقل کرتے ہیں:”قال رسول اللہ ﷺ:ان من الناس مفاتیح لذکر اللہ اذا رءوا ذکر اللہ“ترجمہ: نبی پاک ﷺ نے فرمایا: لوگوں میں سے بعض اللہ کے ذکر کی کنجیاں ہیں جب ان کی زیارت کی جائے تو اللہ پاک کی یاد آجاتی ہے۔

(معجم کبیر،جلد10،صفحہ205،حدیث10476)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

09جمادی الاول5144 ھ24نومبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں