کیا ایسی کوئی حدیث ہے کہ تم میں ایک قوم ظاہر ہوگی کہ تم اپنی نمازوں کو ان کی نمازوں کے مقابلے میں حقیر جانو گے؟
کتب احادیث میں یہ روایت موجود ہے جس میں خوارج کی نشانیاں بیان کی گئی ہیں۔چنانچہ بخاری شریف میں ہے:”ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے رسول پاک ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا: تم میں ایک ایسی قوم ظاہر ہوگی کہ تم اپنی نمازوں، روزوں اور اعمال کو ان کی نمازوں ، روزوں اور اعمال کے مقابلے میں حقیر جانو گے،اور وہ قرآن پڑھتے ہوں گے حالانکہ وہ ان کے گلےکے نیچے نہیں اترے گا،وہ دین سے ایسے خارج ہوجائیں گے جیسے تیر کمان سے نکال جاتا ہے۔۔الخ“
(بخاری،حدیث5058)