کیا ایسی کوئی حدیث پاک ہے کہ نبی پاک ﷺ نے مدینے میں دگنی برکت کی دعا کی ہو؟

کیا ایسی کوئی حدیث پاک ہے کہ نبی پاک ﷺ نے مدینے میں دگنی برکت کی دعا کی ہو؟

بخاری،مسلم اور مسند احمد میں یہ روایت موجود ہے کہ نبی پاک ﷺ نے مدینے میں دگنی برکت کی دعا مانگی۔چنانچہ بخاری شریف میں ہے:”عن النبیﷺ قال: اللھم اجعل بالمدینہ ضعفی ما جعلت بمکۃ من البرکۃ“یعنی: نبی پاک ﷺ نے دعا کی:اے اللہ جو برکت تونے مکے میں رکھی ہے مدینے کو اس سے دگنی برکت والا بنادے۔

(بخاری،حدیث1885)

شرح:مدینہ پاک میں رزق کی برکتیں تو آج بھی آنکھوں سے دیکھی جا رہی ہیں کہ وہاں پھل، فروٹ میسر ہوتے ہیں،وہاں کی آب و ہوا ایسی پیاری ہے کہ مکّہ پاک کی ایسی نہیں۔۔الخ“

(مرآۃ المناجیح،جلد4،صفحہ224)

واللہ اعلم عزوجل ورسولہ اعلم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کتبـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــہ

ابوالبنات فراز عطاری مدنی

08جمادی الاول5144 ھ23نومبر 2023 ء

اپنا تبصرہ بھیجیں