میں ٹیکسی چلاتا ہوں لوگ بعض اوقات اپنا سامان بھول جاتے ہیں تو کیا حکم ہے؟

میں ٹیکسی چلاتا ہوں لوگ بعض اوقات اپنا سامان بھول جاتے ہیں تو کیا حکم ہے؟

مسافر اپنا جو سامان ٹیکسی میں بھول جائیں اس کی حیثیت لقطہ کی ہے اور لقطہ کا حکم یہ ہے کہ اصل مالک کی تلاش کے لئے تشہیر کی جائے اور مالک ملنے پر وہ سامان اس کو دے دیا جائے مثلا اگر اس کا نمبر ہے تو فون کر کے اطلاع کردیں یا جس جگہ سے سواری لی یا چھوڑی وہاں معلومات کی جائے تو امید ہے مالک مل جائے گا،اگر تشہیر کرنے کے باوجود کسی طرح مالک کا پتا نہ چلے اور آئندہ ملنے کی امید بھی نہ رہے تو کسی شرعی فقیر کو صدقہ کردے اور خود شرعی فقیر ہوں تو خود بھی رکھ سکتے ہیں۔بہار شریعت میں ہے:” ملتقط پر تشہیر لازم ہے یعنی بازاروں اور شارع عام اور مساجد ميں اتنے زمانہ تک اعلان کرے کہ ظن غالب ہو جائے کہ مالک اب تلاش نہ کرتا ہوگا۔ یہ مدت پوری ہونے کے بعد اُسے اختیار ہے کہ لقطہ کی حفاظت کرے یا کسی مسکین پر تصد ق کردے۔“

(بہار شریعت،جلس2،حصہ10،صفحہ475)

اپنا تبصرہ بھیجیں