ایک شخص فوت ہوا اس کا کل ترکہ 23 لاکھ بنا اس کے ورثا میں اس کے ماں باپ بیوہ دو بیٹیاں اور بیٹا ہے؟میت پر قرض نہیں تھا اور وصیت بھی نہیں کی تھی۔
اگر بیان کی گئی معلومات درست ہیں تو کل مال کے 96 حصے ہوں گے جس میں سے میت کے باپ کو 16 حصے،ماں کو 16 حصے،بیوہ کو 12 حصے،بیٹے کو 26 حصے اور ہر بیٹی کو 13 حصے ملیں گے۔ان حصوں کے مطابق 23لاکھ کی تقسیم کاری ایسے ہوگی کہ باپ کو 3لاکھ 83ہزار3سو 33 روپے،ماں کو بھی اتنے ہی ملیں گے،بیوہ کو2لاکھ 87ہزار5سو،بیٹے کو6لاکھ22ہزار9سو17روپے اور ہر بیٹی کو3لاکھ11ہزار4سو58روپے۔
مسئلہ از 96 =4×24میـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــت
بیوہ
ماں
باپ
بیٹا
2بیٹیاں
ثمن
سدس
سدس
عصبـــــــــــــــــــــــہ
8-Jan
6-Jan
6-Jan
3
4
4
13
12
16
16
52