ایک اسلامی بہن عشا کا وقت شروع ہونے کے وقت پاک تھی اور نماز ادا کرنے سے پہلے اسی حیض شروع ہوگیا تو اب پاک ہونے کے بعد اس نماز کی قضا کرنی ہوگی؟

ایک اسلامی بہن عشا کا وقت شروع ہونے کے وقت پاک تھی اور نماز ادا کرنے سے پہلے اسی حیض شروع ہوگیا تو اب پاک ہونے کے بعد اس نماز کی قضا کرنی ہوگی؟

اگر نماز کا وقت شروع ہونے کے بعد عورت کو حیض آگیا اور اس نے اس وقت کی نماز نہ پڑھی ہو تو اس وقت کی نماز اس سے ساقط ہوجائے گی،نہ اس نماز کی قضا کرنی ہوگی اورنہ عورت گناہ گارہوگی۔بہار شریعت میں ہے:” نماز کا آخر وقت ہو گیا اور ابھی تک نماز نہیں پڑھی کہ حَیض آیا ،یا بچہ پیدا ہوا تو اس وقت کی نماز معاف ہو گئی اگرچہ اتنا تنگ وقت ہو گیا ہو کہ اس نماز کی گنجائش نہ ہو۔“

(بہار شریعت،جلد1،حصہ2،صفحہ380)

مفتی ساجد صاحب لکھتے ہیں:”عورت نے نماز ادا نہیں کی اور نماز کا وقت ختم ہونے سے پہلے پہلے اگر حیض شروع ہوجائے تو وہ نماز ساقط(معاف) ہوجاتی ہے۔۔الخ“

(خواتین کے مسائل،صفحہ113)

اپنا تبصرہ بھیجیں