ایام مخصوصہ میں دلائل الخیرات پڑھنا؟

ایام مخصوصہ میں دلائل الخیرات پڑھنا؟

دلائل الخیرات درود پاک کے صیغوں پر مشتمل عظیم الشان کتاب ہے مگر اس میں چند جگہ قرآنی آیات بھی ہیں، اس حوالے سے حکم یہ ہے کہ دلائل الخیرات کی چوتھی حزب میں سورہ حشر کی آیت 10 مذکور ہے وہ دعا پر مشتمل ہے اسے دعا کی نیت سے پڑھ سکتے ہیں، اس کے علاوہ دیگر آیات نہیں پڑھی جا سکتیں کیونکہ وہ دعا یا ثنا وغیرہ کے معنی پر مشتمل نہیں اور ایام مخصوصہ میں وہ آیات جو ثنا یا دعا وغیرہ کے معانی پر مشتمل نہ ہوں وہ پڑھنامطلقا ناجائز ہے،باقی درود پاک کے صیغے پڑھنے میں حرج نہیں۔بہار شریعت میں ہے:” حَیض و نِفاس والی عورت کو قرآنِ مجید پڑھنا دیکھ کر، یا زبانی اور اس کا چھونا اگرچہ اس کی جلد یا چولی یا حاشیہ کو ہاتھ یا انگلی کی نوک یا بدن کا کوئی حصہ لگے یہ سب حرام ہیں۔“

(بہار شریعت،جلد1،حصہ2،صفحہ379)

اسی میں ہے:” قرآنِ مجید کے علاوہ اَور تمام اذکار کلمہ شریف، درود شریف وغیرہ پڑھنا بلا کراہت جائز بلکہ مستحب ہے۔۔الخ“

(ایضا)

اپنا تبصرہ بھیجیں