کیا کسی صحابی کا ایسا قول ہے کہ ایسی بدترین مخلوق ہے جو کفار کے بارے میں نازل ہونے والی آیات مسلمانوں پر فٹ کرتے ہیں؟
بخاری شریف میں عبد اللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ کی طرف منسوب یہ بات موجود ہے؛چنانچہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نقل کرتے ہیں:”کان ابن عمر یراھم شرار خلق اللہ وقال انہم انطلقوا الی آیات نزلت فی الکفارۃفجعلوھا علی المؤمنین“ترجمہ:ابن عمر رضی اللہ عنہ ان(خوارج) کو بدترین مخلوق سمجھتے تھے اور آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ وہ کافروں کے بارے میں نازل ہونے والی آیات کا اطلاق مسلمانوں پر کرتے ہیں۔
(بخاری،باب قتل الخوارج و الملحدین بعد اقامۃ الحجۃ علیھم)